جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملک میں چوروں کا ٹولہ مسلط کردیا گیا ہے جو لاانسانی حقوق اور آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما  فرخ حبیب نے کہا کہ 10 ماہ قبل ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹا یا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے لکھ کر دیا ہے کہ الیکشن کیلئے سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.