اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

چوروں سے نجات دلانے کا کہہ کر ساٹھ ارب روپے ہڑپ کر لیا گیا، راشد محمود سومرو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بیوقوف بنانے والے شخص نے ایک کروڑ گھر، پچاس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس شخص نے کشکول توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ 

نوشہرو فیروز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت اور سی پیک کا بیڑہ غرق کیا۔ 

راشد محمود سومرو نے کہا کہ چوروں سے نجات دلانے کا کہہ کر 60 ارب روپے ہڑپ کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کل وہ اعلانات ہوں گے جس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.