بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا آج آخری دن

کراچی کی آرٹس کونسل میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا آج چوتھا اور آخری روز ہے، کانفرنس میں آج کا دن 18 سیشنز پر مشتمل ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری ادبی میلہ اپنے چوتھے اور آخری روز کو پہنچ گیا ہے، آخری روز بھی میلہ معلومات سے بھر پور اپنے ذخائر کو بانٹے گا۔

آج دن کا پہلا سیشن صبح گیارہ بجے اردو تنقید معاصر منظر نامہ سے شروع ہوگا، اردو غزل نئی تشکیلات، پاکستانی معیشت کے 75 سال اور عصری ایجنڈا، پختون اور سندھی زبان و ادب بھی سیشن کا حصہ بنے گی ۔

آج ادبی میلے میں 6 کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی، پاکستانی صحافت کا جائزہ، میں اور پاکستان ، انور مقصود کے ساتھ کی جانے والی گفتگو ادبی میلے کی رونقوں کو بڑھائے گی۔

آج میلے کا اختتام اختتامی اجلاس ، کلاسیکل رقص اور قوالی پر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.