بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 

انگلینڈ کی ٹیم میں ایلکس ہیلز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈاؤڈ ملان کو آرام دیا گیا ہے اور ڈیوڈ ولی کی جگہ پر سیم کرن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح فاسٹ بولر مارک ووڈ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ پر اولی اسٹون کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

پاکستان ٹیم میں شاہنواز دہانی کی جگہ پر محمد وسیم جبکہ حیدر علی کی جگہ پر آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، آصف علی، محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔ 

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ول جیکس، بین ڈکِٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ وِلی، لیان ڈاؤسن، عادل رشید، اولی اسٹون اور ریس ٹاپلے شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ سات میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ 

پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تھا، دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرایا۔ 

سیریز کے تیسرے میچ میں ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کامیاب رہا اور اس نے یہ میچ 63 رنز سے جیتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.