آئندہ 24 گھنٹے میں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ خان پور کے قریب چاچڑاں شریف کے مقام پر 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریا کے کنارے سیکڑوں دیہات اور وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں اور کئی مکانات گر گئے۔
انتظامیہ نے بستیاں اور دیہات خالی کرنے کا اعلان بھی کردیا جبکہ لیہ میں کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ 77 اسکولوں اور 11 مراکز صحت میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔
Comments are closed.