پنجاب کے شہر چنیوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایڈووکیٹ بابر محمود بسرا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا روڈ پر چونگی نمبر 3 کے قریب پیش آیا۔
ایڈووکیٹ بابر محمود بسرا احمد نگر سے واپس اپنے گھر چناب نگر آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لالیاں منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.