امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ چند خاندان یا افراد ملک کے مسائل کا حل نہیں ہیں۔
وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب میں سرا ج الحق نے کہا کہ قوم کے سامنے خود کو مسیحا بنا کر پیش کرنے والے بار بار آزمائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کےادارے حکمرانوں کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں،کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو اسے کلین چٹ مل جاتی ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت بلاجواز پکڑے گئے اساتذہ کو رہا اور مطالبات تسلیم کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنہیں موقع ملا انہوں نے انصاف کی حکمرانی قائم نہیں کی، اداروں کو کمزور کیا، سابقہ حکومتوں نے قرضوں سے معیشت چلائی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
Comments are closed.