بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چمن: پاک افغان سرحد، باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے

چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔

باب دوستی پر منعقدہ تقریب میں پیدل آمد و رفت کا کنٹرول سسٹم ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید بھٹو نے بائیومیٹرک بارڈر کنٹرول سسٹم کا افتتاح کیا اور بتایا کہ باب دوستی پر 60 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے شہری کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی آمد و رفت کو جدید تصدیقی نظام سے چیک کیا جائے گا، بائیومیٹرک بارڈر کنٹرول سسٹم سے دستاویزات کی تصدیق ہوسکے گی۔

عبدالحمید بھٹو نے یہ بھی کہا کہ افغان شہری دستاویز تذکرہ اور پاکستانی شناختی کارڈ چیک کراکے پیدل آ جا سکتے ہیں، یہ سہولت ضلع چمن اور قندھار کے شہریوں کےلیے ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں گریڈ 18 اور 19 کے افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ پاسپورٹ کے حامل افراد کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.