چمن میں سندھ کی شوگر ملوں سے سرکاری کوٹے کی چینی مارکیٹ پہنچا دی گئی جس کے بعد چینی کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چمن میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 170 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پرچون کی دکان پر چینی کی قیمت 185 سے 190روپے کلو تک ہے، دکانداروں کو پرانے اسٹاک کے باعث کم قیمت میں نقصان کا سامنا ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پرچون دکاندار مہنگے دام خریدی گئی چینی کم قیمت پر فروخت کرنے کو تیار نہیں۔
دوسری جانب لاہور میں چینی 180 سے 195 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کا سرکاری ریٹ 98 روپے 25 پیسے کلو رکھا گیا ہے۔
لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1420روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2700 سے لے کر 2850 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
Comments are closed.