منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

چمن میں لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد

چمن میں لیویز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ  اور بارود برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، 64 مارٹر گولے، 270 کلو گرام بارود، 140 آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی کے علاقے ناظم آباد، پاپوش نگر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے آفریدی گڑھی گلہبار میں کھیتوں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ بوری میں بند ملا ہے جس میں 9 دستی بم اور 6 اینٹی مائنز بم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.