اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

چمن میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، اسحلہ اور گولہ بارود برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کاہول میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کرلیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، دہشت گرد چمن اور گرد و نواح میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن و ترقی سبو تاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.