پاک افغان سرحد کی چمن بارڈر کراسنگ پر افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان اہلکار نے پاکستان سے افغانستان جانے والوں پر فائرنگ کی۔
افغان اہلکار نے پیدل جانے والوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 12سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے کہ مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کو کنٹرول کرے گی، توقع ہے افغان عبوری حکومت مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے اقدام کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Comments are closed.