چمن بارڈر پر افغان مہاجرین سے زبردستی رقم لینے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چمن حبیب اللّٰہ بنگلزئی کے مطابق ملزم سے 40 ہزار روپے برآمد کرکے تفتیش کے لیے لیویز جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
اے سی چمن نے بتایا کہ یہ گروہ افغانیوں سے نقدی، موبائل فون چھین لیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تارکین وطن کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔
Comments are closed.