بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چمن: افغانستان سے واپس آنے والے پیدل مسافروں کی بڑی تعداد ریلے میں پھنس گئی

چمن میں افغانستان سے واپس آنے والے پیدل مسافروں کی بڑی تعداد ریلے میں پھنس گئی، باب دوستی کے ساتھ ایف آئی اے امیگریشن دفاتر بھی متاثر ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، ایف سی، لیویز مصروف ہیں۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ باب دوستی پر کسٹم، ایف آئی اے امیگریشن سسٹم معطل کردیا گیا۔

ڈی سی نے بتایا کہ مال بردار ٹریڈ گڈز ٹرانسپورٹ بارڈر ایریا سے نکالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چمن کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے کئی دیہات ریلوں کی زد پر آگئے ہیں۔

مشرقی علاقے کا چمن شہر سے رابطہ کٹ گیا، قلعہ عبداللّٰہ، توبہ اچکزئی، کان مہتر زئی، ڈیرا بگٹی، بارکھان، کوہلو اور موسیٰ خیل میں بھی تیز بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.