بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چلو کم از کم اب ہم غدار نہیں رہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غلط ہے، چلو کم از کم ہم غدار نہیں رہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا شکریہ سپریم کورٹ ،الحمد للّٰہ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں حکومتی مؤقف کو آج بڑا دھچکا لگا ہے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دے دیا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا دفاع کرنے سے دست بردار ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.