اٹلی کے 2 افراد پر مشتمل جوڑی نے مہارت سے چلتی گاڑی کا مختصر ترین وقت میں ٹائر تبدیل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ کارنامہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے 2 شہری مینوئل زولڈان اور جیانلوسا فولکو نے انجام دیا ہے۔
ڈرائیور زولڈان اور ٹائر تبدیل کرنے والے فولکو نے مہارت کے ساتھ 1 منٹ اور 17 سیکنڈز میں چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینوئل کار چلا رہے ہیں جبکہ گاڑی میں ہی موجود فولکو اچانک کھڑکی سے باہر نکلتے ہیں، اس دوران ڈرائیور گاڑی کو بظاہر دائیں جانب توازن برقرار رکھتے ہوئے 2 ٹائروں پر چلا رہے ہیں۔
دوسری جانب فولکو کھڑکی سے باہر نکل کر گاڑی کے بو نٹ پر لیٹتے ہوئے اس کا ٹائر تبدیل کر رہے ہیں۔
جیسے ہی فولکو چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرلیتے ہیں تو وہ زمین پر چھلانگ مار دیتے ہیں اور مینوئل گاڑی کو دوبارہ اپنی اصلی حالت میں لے آتے ہیں۔
بعد ازاں اس اطالوی جوڑی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔
Comments are closed.