اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

چلاس: وین کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

چلاس میں شاہراہِ قراقرم پر وین کھائی میں جا گری، حادثے میں وین میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ شاہراہِ قراقرم پر ہوڈر کے مقام پر پیش آیا، جہاں وین کھائی میں جا گری۔

وین حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین راولپنڈی سے اسکردو آ رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.