اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

چلاس حادثہ: جاں بحق 8 افراد چیچہ وطنی میں سپردِ خاک

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں بابو سر ٹاپ کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونے والے چیچہ وطنی کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

چیچہ وطنی کے گاؤں ایل 178 میں اس خاندان کے8 افراد کی نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحومین کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد اُنہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

بدقسمت خاندان کے 17 افراد کرائے کی وین پر گزشتہ دنوں سیر کے لیے چلاس گئے تھے جہاں ان کی وین کھائی میں گر گئی اور حادثے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ 

 ایک ہی خاندان کے8 افراد کی ہلاکت پر علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق  یہ حادثہ گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گہری میں گر گئی، کھائی میں گرنے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.