asian dating uk free why do we worry about what others think mature filipina cam beauty asian queen without a crown kizzle everybody wants love everybody wants to be loved lazi siquijor philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چقندر بچوں کی صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟

صحت مند، بیماریوں سے پاک بچپن ہی ایک مضبوط نوجوان کی بنیاد ہوتا ہے، بچوں میں سب سے عام بیماری ’اینیمیا‘ یعنی کہ خون کی کمی دور کرنے کے لیے قدرتی و بے شمار اجزاء سے بھرپور چقندر بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

چقندر اپنے ترش اور نمکین ذائقے کے سبب اکثر نا پسند کیا جاتا ہے، چقندر کا زیادہ تر استعمال سالاد میں کیا جاتا ہے جبکہ اس کا جوس پینے میں بے حد آسان اور فوائد میں حیران کُن مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوتا ہے۔

ہرے پتوں پر مشتمل گھروں میں بطور سالن یا پکوڑوں میں شامل کر کے پکائی جانے والی پالک کو کچا استعمال کرنے سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے کے بعد پالک سے مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے قدرتی اجزاء اور غذائیں ہمیشہ ہی سے انسانی جسم اور اس کے نظام کے لیے بہترین قرار دی جاتی ہیں جن کے استعمال سے بیش بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 ماہرینِ اطفال کے مطابق چقندر نا صرف بچوں بلکہ گھر کے ہر فرد کے لیے بہترین غذا ہے، اس کا استعمال ہر عمر کا فرد بلا جھجک کر سکتا ہے، کیمیائی ادویات سے بچوں  کو بچانے اور خون کی کمی پوری کرنے کے لیے چقندر بہترین علاج ہے، چقندر میں پوٹاشیم ، کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین اطفال کے مطابق بچے آئرن کی کمی کے سبب مٹی کھانے لگ جاتے ہیں، آئرن کی کمی کی ایک اور علامت یہ بھی ہے کہ بچے کو بھوک نہیں لگتی ، لہٰذا بچوں کی مٹی کھانے کی عادت چھڑانے اور بھوک بڑھانے کے لیے چقندر کا استعال کروایا جا سکتا ہے ۔

قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاش کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، خشخاش کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔

بچوں کو چقندر کھلانے کے بجائے اس کا جوس نکال کر پلایا جا سکتا ہے، چقندر کا جوس بڑوں میں ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے، قلب کی صحت بہتر بناتا ہے اور شریانوں کی بندش کی شکایت کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

بینگن ایک ایسی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں اور اس کی افادیات سے متعلق بھی بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں اسی لیے اسے نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ بینگن میں کیلوریز کم اور قُدرتی غذائی اجزا جیسے کہ فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوؤں سے متعلق عام عوام میں بہت غلط تاثر پایا ہے کہ ان میں غذائیت نہیں بلکہ یہ صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، جو افراد ڈائیٹنگ کا سوچتے ہیں وہ آلوؤں کو بھی اپنی غذا سے نکا ل دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔

ماہرین کے مطابق ناصرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی خون کی کمی کے لیے چقندر کا استعمال لازمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.