بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کےحوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور طالبہ کو ہراساں کرکے زبردستی رکشے میں بٹھا رہا تھا۔
اس دوران شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور ہارون آباد کا رہائشی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.