پاکستان نے چترال واقعے پر افغانستان سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان سفارتخانے کے سربراہ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان سفارتخانے کے سربراہ کو چترال واقعے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے پاک افغان سرحد پر چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں جدید اسلحے کے ساتھ دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔
حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے۔
Comments are closed.