جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

چترال: مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی

چترال کے علاقے عشریت میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی اپر دیر سے چترال جا رہی تھی جسے عشریت چھانگول کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو دروش اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.