چترال میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 6 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی حمایت کی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.