جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

چاڈ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا

مسلم اکثریتی افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔

اسرائیل نے تل ابیب میں چاڈ کا سفارتخانے کھولے جانے کے اقدام کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

چاڈ اور اسرائیل کےدرمیان 1972میں منقطع ہونے والے تعلقات 2019 میں دوبارہ بحال ہوگئے تھے۔

مئی 2022 میں کئی افریقی ممالک کیلئے نامزد اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد صدر محمد ادریس کو پیش کی تھیں۔

دونوں ممالک کے تعلقات 1972 میں منقطع ہوگئے تھے، لیبیا کے معمر قذافی نے چاڈ پر اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔

مئی 2022 میں کئی افریقی ممالک کیلئے نامزد اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد صدر محمد ادریس کو پیش کی تھیں۔

اس موقع پر چاڈ اور اسرائیل نے مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، پانی کی تقسیم اور صحت میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.