پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔
چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہونے والے اس اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ کوئٹہ میں موسم گردآلود ہونے کی وجہ سے محرم کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔ تاہم غروب آفتاب کے 39 منٹ تک چاند نظر آسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔
تاہم اب چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام جمعرات 20 جولائی کو ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔
Comments are closed.