حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے 40 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل دیے گئے۔
بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کی تقریب منعقد ہوئی۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 74 سالوں سے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔
مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے 40 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو پیغام بھیجوایا جائے اور پوچھا جائے کہ بھارت کو کیسے سلامتی کونسل کی صدارت ملی؟۔
اپنے خطاب کے دوران مشال ملک نے یہ بھی بتایا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.