بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چالان کی رقم نجی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے کا انکشاف

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرکاری چالان کی مد میں جمع کی جانے والی رقم سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔

پولیس چالان کی تمام رقم نجی کمپنی اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرتی ہے، ہرچالان پر کمپنی 20 روپے اضافی وصول کرتی ہے جس کے بعد کمپنی منافع اور سروس چارجز کٹوتی کرکے رقم سرکار کو ادا کرتی ہے۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں یومیہ 10 ہزار سے زائد چالان کیے جاتے ہیں،سال 2021 ء کے دوران کراچی میں 39 لاکھ 33 ہزار 200 چالان کیے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں غیرضروری چالان روکنے کے لیے صرف سیکشن افسر کو چالان کرنے کا اختیار ایک ہفتے کے لیے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نجی کمپنی نے کمیشن کی مد میں 7 کروڑ 86 لاکھ 65 ہزار سے زائد وصول کئے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی کمپنی سے ٹریفک جرمانوں کی وصولی کا 10 سالہ معاہدہ 2015 ء میں کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.