
ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ جولائی سے اکتوبر تک تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 18.54 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
جولائی سے اکتوبر تک 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔
اسی طرح جولائی سے اکتوبر تک 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب 91 کروڑ ڈالر درآمدات ہوئیں۔
ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 9.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رواں مالی سال اکتوبر میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات ہوئیں جبکہ اکتوبر کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔
ستمبر کی نسبت اکتوبر کے دوران درآمدات میں 20.33 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
Comments are closed.