لاہور کی مقامی عدالت نے ہنجروال سے چار لڑکیوں کے اغوا کے 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر تے ہوئے اُن کا ڈی این اے کرانے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش کے لیے ڈی این اے رپورٹ اور مزید وقت درکار ہے۔
پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی میعاد مکمل ہونے پر ملزمان قاسم،نعیم، کاشف، شہزاد اور آصف کو پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک بچی سے زیادتی کا شبہ لگ رہا ہے، اس لیے تفتیش کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈی این اے رپورٹ درکار ہے۔
تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔
چار بچیوں کے اغوا کا مقدمہ بازیاب ہونے والی لڑکیوں کے والد عرفان کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.