بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چار سالہ بچہ اپنی والدہ کی گاڑی کی چابی لے کر ڈرائیو پر نکل پڑا

نیدرلینڈز میں چار سالہ بچہ اپنی والدہ کی گاڑی کی چابی لے کر ڈرائیو پر نکل پڑ

پولیس، بچہ

،تصویر کا ذریعہPOLICE UTRECHT NORTH

نیدرلینڈز میں ایک چار سالہ بچے نے چُپ کے سے اپنی والدہ کی کار چلا لی جس کے بعد پولیس نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فارمولا ون کا نیا ڈرائیور مل گیا ہے۔

ملک کے شہر یوتریخت کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس بچے کے ساتھ سنیچر کو ایک حادثہ پیش آیا جس میں اس نے دو کھڑی گاڑیوں کو اپنی کار سے ٹکر ماری۔ اس کے بعد وہ ننگے پاؤں جائے وقوعہ سے چلا گیا۔

عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور بتایا کہ سرد موسم کے باوجود انھوں نے ایک بچے کو وہاں سے جاتے دیکھا ہے۔ پولیس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ اس واقعے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور انھیں ایک نیا ریس کار ڈرائیور مل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سنیچر کی صبح یہ بچہ اس وقت نیند سے بیدار ہوا جب اس کے والد کام کے لیے نکل رہے تھے۔ اس نے اپنی والدہ کی کار کی چابیاں لیں اور ’ڈرائیو پر چلا گیا۔‘

جب پولیس افسران کو اطلاع ملی تو وہ جائے حادثہ پر پہنچے جہاں وہ اس گاڑی کو چھوڑ کر جا چکا تھا۔ اس کا دو گاڑیوں سے تصادم ہوا تھا۔

یہ کار اس کی والدہ کے نام پر رجسٹرڈ تھی تو پولیس نے انھیں فون ملایا۔ پولیس نے بتایا کہ جب بچے سے پوچھا گیا تو اس نے اپنا ڈرائیونگ کا انداز بتاتے ہوئے سٹیئرنگ ویل گھما کر دکھایا۔

پولیس، بچہ

،تصویر کا ذریعہPOLICE UTRECHT NORTH

اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’ہمیں اس وقت احساس ہوا کہ یہی بچہ ڈرائیور ہوسکتا ہے۔‘

مواد پر جائیں

پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

اس چار سالہ بچے کو پولیس سٹیشن میں بٹھا کر ہاٹ چاکلیٹ پلائی گئی اور ایک ٹیڈی بیئر دیا گیا جس کے بعد ان کی والدہ وہاں پہنچ گئیں۔

یہ سب لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں بچے سے کہا گیا کہ وہ بتائے گاڑی کیسے چلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کے مطابق اس بچے نے، جسے اس کی ماں نے ذہین کہا تھا، چابی سے کار کا دروازہ کھولا اور اسے لگا کر گاڑی سٹارٹ کر دی۔ پھر اس نے کلچ اور ریس پر پاؤں دبایا۔

پولیس افسران نے والدین سے گزارش کی کہ آئندہ اپنی کار کی چابیاں چھپا کر رکھیں۔

اس نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹ میں لکھا کہ یہ بچہ نیا میکس ویسٹاپن ہے۔ اس نے کہا کہ ’اچھا ہوا کہ اس چھوٹے ڈرائیور کا سفر اس جھٹکے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.