چارسدہ کی تحصیل تنگی میں 8 سالہ بچی کو اغواء اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزم قوتِ گویائی اور قوتِ سماعت سے محروم ہے، اس نے اشاروں کی زبان میں اقرارِ جرم کیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ خاندان کے ہمراہ 3 ماہ سے بچی کے پڑوس میں کرائے پر مقیم تھا۔
ڈی ایس پی کا واردات سے متعلق بتانا ہے کہ بچی کی لاش 26 ستمبر کو کچرے سے ملی تھی جسے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.