بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چائے والے کے بعد اب حاضر ہے تندور والا

اسلام آباد سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے چائے والے’ارشدخان‘ کے بعد اب پشاور سے ایک تندور والے کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں جو تندور والا پُرکشش نوجوان نظر آرہا ہے، اس کا نام شہزاد شیزی  ہے اور اس کا تعلق پشاور سے ہے۔

حال ہی میں انسٹا گرام پر وائرل ایک ویڈیو میں شہزاد نے اپنے بارے میں بتایا کہ’ وہ تندور پر صر ف ویڈیوز یا تصاویر ہی نہیں بناتے بلکہ اُنہیں حقیقت میں یہ کام آتا ہے وہ آٹا گوندھ کر ساری تیاری مکمل کرنے کے بعد تندور پر بیٹھتے ہیں اور پھر اُن کی ویڈیوز بنتی ہیں جوکہ انٹرنیٹ پروائرل ہیں‘۔

شہزاد کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ’انہوں نے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کی تو اس لیے اُنہیں یہ سارا کام آتا ہے اور وہ یہی کام کرتے ہیں‘۔ 

شہزاد شیزی کا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اکاؤنٹ ہے جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

اس انسٹاگرام اکاؤنٹ کے 1,528فالوورز ہیں اور ابھی تک اس اکاؤنٹ پر 188پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.