وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا، بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپیشل کو آرڈیننٹر برائے چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد نے ملاقات کی اور بیورو کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
سارہ احمد نے بھرپور تعاون پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں سابق دور میں 12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا، ان کی حکومت نے اسے فعال ادارہ بنایا۔
Comments are closed.