لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10 سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بچے اور اس کے والدین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
سارہ احمد نے کہا کہ فیملی ٹریسنگ سیکشن کی کوشش سے 10 سالہ بچے کے والدین کو تلاش کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ کی کوششوں کے بعد 10 سالہ وحید عمر کے والدین ملے ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ کوٹ لکھپت سے گمشدہ بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا تھا۔
Comments are closed.