بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملازم بچے کی ہلاکت پر نوٹس لے لیا

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازم کی ہلاکت کا نوٹس لیا گیا ہے۔

سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو مقتول بچے کے لواحقین سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملزمان کو سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازم کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے نتیجے میں 1 بھائی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 کم عمر گھریلو ملازمین پر مبینہ تشدد کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہے، دونوں بھائی کراچی کے رہائشی تھے۔

زخمی بچہ علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے، پولیس کی جانب سے دونوں بھائیوں پر تشدد کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.