جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

پے درپے شکست کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی

پے درپے شکست کے بعد پاکستان مینز فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی۔

پاکستان فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں ٹاپ 200 سے پھر آؤٹ ہوگئی اور تازہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم 6 درجہ تنزلی کے بعد 201 ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

پچھلی رینکنگ میں پاکستان فٹبال ٹیم 195 ویں پوزیشن پر تھی۔ مسلسل شکست کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس میں 9.05 کی کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو ماریشیس اور ساف کپ میں تمام میچز میں شکست ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.