
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی لانگ مارچ سے متعلق کوئی تیاری نہیں، بتایا جائے لانگ مارچ کی کیا تیاری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر اعتراض اٹھادیا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں لانگ مارچ سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا۔
چوہدری منظور نے کہا کہ سمجھتے ہیں کہ ابھی استعفے دینے کا وقت نہیں آیا، ہمارے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کے آئینی آپشنز موجود ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.