بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کی ریلی، مولانا کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی مہنگائی کےخلاف کل کی احتجاجی ریلی و جلسے میں شرکت کیلئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کوئٹہ پہنچ گئے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں ، پی ڈی ایم کی ریلی کل ایوب اسٹیڈیم سے شروع ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی ریلی جناح روڈ پر امداد چوک پر اختتام پذیر ہوگی، پی ڈی ایم کی ریلی کے اختتام پر عبدالستار ایدھی چوک پر احتجاجی جلسہ ہوگا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف، چیئرمین پی کے میپ محمودخان اچکزئی ، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اویس نورانی اور آفتاب شیر پاؤ خطاب کریں گے۔

ریلی میں شر کت کیلئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج اسلام آباد سے جہاز کے ذریعےکوئٹہ پہنچے ہیں ، وہ آج شام 4 بجے میڈیا سے بات چیت کریں گے ۔

واضح رہے کہ جمعیت کے رہنما سمیت دیگر قائدین بھی ریلی میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.