وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں عمران کامقابلہ نہیں کرسکتیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی اور وکیل فیصل چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونےوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ نیت نیک اور سمت درست ہے، پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نے قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کیے، پی ڈی ایم کی حکومت نےچند ماہ میں معیشت تباہ کردی۔
پرویزالہیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئےچوہدری پرویزالٰہی کاجذبہ قابل قدر ہے۔
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے کہا کہ پرویز الٰہی نےمختصر مدت میں عوام کوریلیف دینےکیلئےاقدامات کئےہیں۔
Comments are closed.