جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

پی ڈی ایم کی ایم کیو ایم سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست، ذرائع

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے پی ایم ڈی رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ ان کی درخواست کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.