بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ کا اعلان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  23  مارچ کو مہنگائی مارچ  کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں عوامی حمایت سے محروم جعلی حکومت وجود میں آئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ملک بھر سے لوگ آکر 23 مارچ کو اسلام آباد کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا مسئلہ بھی آج کے اجلاس میں زیرِ غور آیا،  اسمبلیوں سے استعفوں کا کارڈ کب اور کیسے استعمال کرنا ہے، اپنے وقت پر فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کی پی ڈی ایم اجلاس میں بھرپور مذمت کی گئی۔

صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے، جس پر مولانا نے جواب دیا کہ ہم بھی قوم کا حصہ ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا مہنگائی مارچ آخری راؤنڈ ہوگا، مولانا نے جواب دیا کہ تحریک میں آخری راؤنڈ نہیں ہوتا، تحریک ایک تسلسل کا نام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.