پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ورچوئل اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا، جس میں حکومت مخالف مظاہروں، آئندہ کی حکمت عملی، ووٹنگ مشین، انتخابی اصلاحات، سمندر پار پاکستانی اور نیب آرڈیننس پر مشاورت ہوگی۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف، شہباز شریف، سردار اختر مینگل سمیت دیگر رہنما وڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کے معاملے میں آئین کی خلاف ورزی چاہتی ہے۔
اپوزیشن کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا۔ چیئرمین نیب کے تقرر پر حکومت کی طرف سے آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.