جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

پی ڈی ایم کا سائفر پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سائفر کے معاملے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ سائفر اپوزیشن کے نہیں، پاکستان کے خلاف سازش تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے اعتراف کے بعد ’میر جعفر‘ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، 4 سال پاکستان پر مسلط سیاسی دجال نے معیشت اور قومی مفادات سے غداری کی۔

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے والا خود ہی غدار نکلا، سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ توڑنے کو آئین شکنی قرار دیا تھا، آئین شکن کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ نکلی، اسرائیلی ایجنٹ نے پاکستان کے خارجہ تعلقات تباہ کرنے کے لیے سائفر گھڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.