بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کا اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت دھرنا دینے پر غور

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت دھرنا دینے پر غور شروع کردیا، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے طے کیا کہ مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور اپوزیشن قائدین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے ڈی آئی خان جلسے سے پہلے احتجاج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، بیک وقت دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ڈی آئی خان جلسے سے پہلے کر دیا جائے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہاک ہ پی ڈی ایم میڈیا کے دھرنے میں شرکت کرے گی، پی ڈی ایم میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف کسی قسم کی بیان بازی یا ردعمل نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مختلف ایشوز پر مشاورت کی گئی ہے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، پی ایم ڈی اے میڈیا کنٹرول اتھاڑتی ہے جو آئین کے خلاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.