پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ سب سے پہلے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا، وائٹ پیپر میں حکومت کی سیاہ کاریوں اور ناکامیوں کا بتایا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔
مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سیاسی صورت حال کےحوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی، پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھانے سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ 26 ستمبر کو اسلام آباد میں بڑا کنونشن ہو گا، کنونشن میں پی ڈی ایم قیادت، وکلاء، صحافیوں اور مزدوروں کو بلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہم مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہاک ہ پی ڈی ایم میڈیا کے دھرنے میں شرکت کرے گی، پی ڈی ایم میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی میں وزراء نے جو کیا وہ غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری ہے، بابراعوان اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کی توہین کی۔
Comments are closed.