رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک کا آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آ گیا جس میں پرویز خٹک کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مکمل اتحاد کریں۔
پرویز خٹک کا آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام آڈیو پیغام سامنے آیا جس میں وہ اراکین کو ہدایات دے رہے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا ہم نے اگر حکومت بنانی ہے، کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے، کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اگر اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوتا ہے، ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا، چاہے اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اور اسے سپورٹ کرنا ہے۔
مقبول احمد نے اسپیکر کے لیے کاغذات داخل کر دیے ہیں، سب کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقبول کو ووٹ دیں گے۔
Comments are closed.