پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کا پہلا کارگو پچھلے سال اپریل میں موصول کرنا تھا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے روسی تیل کے معاملے پر 14ماہ ٹال مٹول سے کام لیا، 14 ماہ کے بعد ڈسکاؤنٹ بھی کوئی خاص نہیں ملا اور مقدار بھی کم خریدی گئی۔
حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہوئی بات چیت پر عمل کیا جاتا تو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، جس کے بعد روس سے آئے جہاز پیور پوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
پاکستان ریفائنری ذرائع کے مطابق جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کیا جائے گا، پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل منتقلی کل مکمل ہو جائے گی۔
Comments are closed.