امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 75برسوں سے چہرے بدلتے رہے، نظام نہ بدل سکا۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حق پر مبنی فیصلے نہ ہونے سے عوام جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں رتی برابر فرق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ معیشت تباہ ہے جبکہ ضروری اشیاء کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سوائے موت کے ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، عدم استحکام ختم کرنے کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری ہے۔
Comments are closed.