جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن صرف عدلیہ کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، شعیب شاہین

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن صرف عدلیہ کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارے پر ایک حملہ ہے، جب ان کے حق میں فیصلہ ہو تو جج اچھے ہیں ورنہ نہیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم تو ججز پر کسی قسم کا اعتراض نہیں اٹھاتے، ہمارے مسئلے ان سب چیزوں سے اوپر ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے انتخابات کے حوالے سے ازخود نوٹس کے معاملے پر بننے والے سپریم کورٹ کے بینچ پر سوال اٹھا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نے کہا کہ اس وقت آئینی بحران کی وجہ سے تفصیلات میں نہیں جاتے، اس بینچ میں 5 ججز ایسے بھی ہیں جنہوں نے قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ وہ لوگ اس چیز کو ہوا دے رہے ہیں جو آئین کی حکمرانی نہیں چاہتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.