وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے استعفوں کی ناکامی کے بعد پاکستان اب لانگ مارچ کی ناکامی دیکھے گا۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیں میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 35 سال پنجاب کا بیڑہ غرق کرنے والا شریف خاندان ایک اور موقع کا خواہش مند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کو گھر کی باندی بنا کر رکھنے والے احتجاج کی سختی برداشت نہیں کر سکتے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی اندرونی توڑ پھوڑ ان کے باغی لیڈران کے بیانات سے صاف عیاں ہے۔
Comments are closed.